صدرمملکت کی اہلیہ ثمینہ علوی کورونا سے متاثر، خود کو قرنطینہ کرلیا

Published 23 Sep, 2021 12:46pm 1 min read

اسلام آباد:صدرمملکت ڈاکٹر عارف علوی کی اہلیہ ثمینہ علوی کورونا سےمتاثر ہوگئیں،انہوں نے خود کو قرنطینہ کرلیا۔

صدرمملکت عارف علوی کی اہلیہ ثمینہ علوی کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا، ثمینہ علوی نےکورونا ٹیسٹ مثبت آنے پر خود کو قرنطینہ کرلیا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ٹویٹ میں ثمینہ علوی کا کہنا تھا کہ میراکوروناٹیٹ مثبت آیاہے۔

ثمینہ علوی کا کہنا تھا کہ تھوڑی کمزوری محسوس کر رہی ہوں لیکن الحمدللّٰہ خیریت سے ہوں جبکہ انہوں نے عوام سے دعاؤں کی اپیل بھی کی ہے۔

For the latest news, follow us on Twitter @Aaj_Urdu. We are also on Facebook, Instagram and YouTube.