کانگو میں دہشتگردوں کا حملہ، 30 افراد قتل
1 min readجمہوریہ کانگو کے مشرقی صوبے ایتوری کے صدر مقام بونیا میں باغیوں نے حملہ کردیا.
مقامی پرس کے مطابق بونیہ شہر کے مضافاتی علاقے میں ڈیموکریٹیک الائنس فورس نامی باغیوں نے 30 افراد کو قتل کردیا۔
علاقے کے مکینوں کے مطابق باغیوں نے ان افراد کو قطار میں کھڑا کرتے ہوئے گولیاں مار دیں جن کی نعشیں سانی سانی نامی پہاڑی کے قریب ملیں۔
بتایا گیا ہے کہ ان باغیوں نے یہ افراد گزشتہ ہفتے کے روز قتل کیے تھے۔
For the latest news, follow us on Twitter @Aaj_Urdu. We are also on Facebook, Instagram and YouTube.















Comments are closed on this story.