کراچی کے ساحل پر پھنسے جہاز کو نکالنے کیلئے آپریشن کی اجازت

Published 05 Sep, 2021 12:06pm 1 min read

کراچی کے ساحل پر پھنسے جہاز کو نکالنے کیلئے سی میکس کمپنی کو آپریشن کرنے کی اجازت دے دی گئی۔

ڈی جی پورٹ اینڈ شپنگ نے جہاز کے اگلے آپریشن کیلئے سی میکس کمپنی کو اجازت دے دی ہے۔

ایم وی ہینگ ٹوگ 77 کو ساحل سے سمندر میں لے جانے کے چوتھے آپریشن کی تیاری شروع کر دی گئی ۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ ریسکیو کمپنی سی میکس میرین سروسز اور چیف ناٹیکل سرویئر کیپٹن قاسم سعید نے آخری آپریشن کا پلان بنالیا ہے۔

For the latest news, follow us on Twitter @Aaj_Urdu. We are also on Facebook, Instagram and YouTube.