وہاڑی میں شوہر نے بیوی اور 3 بچوں کو قتل کر دیا

Published 01 Sep, 2021 11:10am 1 min read

وہاڑی میں شوہر نے گھریلو تنازع پر بیوی اور 3 بچوں کو قتل کر دیا جبکہ پولیس نے ملزم کو گرفتار کرلیا۔

پولیس کے مطابق ملزم نے کلہاڑی کے وار کر کے بیوی اور بچوں کو بے دردی کے ساتھ قتل کیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کو گرفتار کر کے آلہ قتل بھی تحویل میں لے لیا ہے، لاشیں اسپتال منتقل کر کے ملزم سے تفتیش کی جا رہی ہے۔

For the latest news, follow us on Twitter @Aaj_Urdu. We are also on Facebook, Instagram and YouTube.