افغانستان سے یوکرین کا طیارہ ہائی جیک ہوگیا
1 min readکیف:افغانستا ن سے یوکرین کا طیارہ ہائی جیک ہوگیا ہے۔
یوکرین کے نائب وزیر خارجہ کا کہنا ہے کہ طیارے کو ہائی جیک کر کے ایران کی طرف موڑا گیا ، طیارہ بروز اتوار نا معلوم افراد کی جانب سے ہائی جیک کیا گیا۔
یوکرین کے نائب وزیر خارجہ نے کہا کہ طیارےمیں مختلف ممالک کےشہری موجودہیں ، طیارہ لوگوں کے انخلاء کیلئے کابل پہنچا تھا۔
یوکرین کے نائب وزیر خارجہ نے کہا کہ شہریوں کو نکالنے کی ہماری 3 کوششیں نا کام ہوئیں۔ ہمارے شہریوں کو کابل ایئر پورٹ کی طرف نہیں آنے دیا جا رہا ہے۔
For the latest news, follow us on Twitter @Aaj_Urdu. We are also on Facebook, Instagram and YouTube.















Comments are closed on this story.