ابھیشیک بچن حادثے کا شکار، ہسپتال منتقل

Published 24 Aug, 2021 11:26am 1 min read

بولی وڈ کے لیجنڈ اداکار امیتابھ بچن کے بیٹے اور بذات خود ایک معروف اداکار ابھیشیک بچن کو حادثے کا شکار ہونے کے بعد ہسپتال میں داخل ہونا پڑگیا۔

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق ابھیشیک بچن کو شدید چوٹیں آئی ہیں جس کی وجہ سے انہیں دائیں بازو پر پٹیاں باندھے دیکھا گیا ہے۔

تصویر: انڈیا ٹوڈے
تصویر: انڈیا ٹوڈے

بولی وڈ اداکار ابھیشیک بچن فلم کی شوٹنگ کے دوران دایاں ہاتھ فریکچر ہونے کے بعد ممبئی کے لیلا وتی ہسپتال میں داخل ہیں۔

فلم سیٹ پر پیش آنے والے حادثے کی ایسی کوئی تفصیلات منظر عام پر نہیں آئیں جس میں یہ معلوم ہو سکے کہ حادثہ کیسے پیش آیا تھا، تاہم سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی تصاویر میں ابھیشیک بچن کو دائیں بازو پر سِلنگ پہنے دیکھا گیا جبکہ ان کی انگلیوں پر بھی کئی پٹیاں بندھی ہوئی تھیں۔

تصویر: انڈیا ٹوڈے
تصویر: انڈیا ٹوڈے

رپورٹ کے مطابق امیتابھ بچن کو شویتا بچن کے ساتھ ممبئی کے ہسپتال کے باہر دیکھا گیا تھا، اس وقت ایشوریہ رائے اپنی بیٹی کے ساتھ فلم کی شوٹنگ کے سلسلے میں مدھیا پردیش میں ہیں، جس کے باعث وہ ان سے ملنے نہ آسکیں۔

For the latest news, follow us on Twitter @Aaj_Urdu. We are also on Facebook, Instagram and YouTube.