طالبان کا اشرف غنی، امراللہ صالح اور حمداللہ محب کےلئے عام معافی کا اعلان

Published 22 Aug, 2021 09:38pm 1 min read

طالبان نےاشرف غنی،امراللہ صالح اور حمداللہ محب کےلئےعام معافی کا اعلان کردیا۔

ایک انٹرویو میں افغان طالبان کےمرکزی رہنماءخلیل الرحمان حقانی کاکہناہےاب کسی سےدشمنی نہیں۔سب کےلےل عام معافی ہے۔امریکاسےدشمنی میں بھی ہم نےپہل نہیں کی تھی اوراب بھی نہیں کررہے۔امریکا نے ہمارے مذہب اور ملک سے زیادتی کی تو مجبور ہو کر بندوق اٹھائی۔

خلیل حقانی نے کہاہماری دشمنی کی وجہ نظام کی تبدیلی تھا اوراب نظام تبدیل ہوچکاہے۔اشرف غنی، جرنیل اور سابقہ حکومتی عہدیداروں سمیت جو بھی افغانستان آناچاہےآسکتاہے۔کسی سے بھی انتقام نہیں لیا جائے گا۔

For the latest news, follow us on Twitter @Aaj_Urdu. We are also on Facebook, Instagram and YouTube.