افغان سیاسی رہنماؤں کے آٹھ رکنی وفدکا جی ایچ کیو کا دورہ

Updated 17 Aug, 2021 11:17pm 1 min read

افغان سیاسی رہنماؤں کے آٹھ رکنی وفد نے جی ایچ کیو کا دورہ کیا اور آرمی چیف سے ملاقات کی۔آرمی چیف نے وفد پر واضح کیا کہ پاکستان کی افغانستان سے وسیع البنیاد تعلقات کی خواہش ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق افغان سیاسی رہنماؤں کے وفد نے جی ایچ کیو کا دورہ کیا۔آرمی چیف کی 8 رکنی افغان وفد سے ملاقات ہوئی۔

وفد میں صلاح الدین ربانی،یونس قانونی، کریم خلیلی اور احمد ضیاء مسعود،استاد محقق، احمد ولی مسعود، عبداللطیف پدرم اور خلیل نور شامل ہیں۔

ملاقات میں افغانستان کی موجودہ صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

آرمی چیف نے کہاپاکستان کی افغانستان سے وسیع البنیاد تعلقات کی خواہش ہے۔پاکستان افغانستان کی ہرممکن مدد کےلئے تیار ہے۔

For the latest news, follow us on Twitter @Aaj_Urdu. We are also on Facebook, Instagram and YouTube.