'عوام کا اعتماد بحال ہوگا تو ٹیکس بھی دیں گے'
1 min readاسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا ہے کہ عوام کا اعتماد بحال ہوگا تو ٹیکس بھی دیں گے۔اسٹریٹ چلڈرن کی فلاح و بہبود کےلئے اقدامات کئے جائیں گے۔
اسپیکر اسد قیصر نےاسلام آباد میں سویٹ ہوم کے خصوصی بچوں کی تقریب سے خطاب میں مکمل تعاون کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہاقومی اسمبلی سے بڑا فورم کوئی فورم نہیں۔ایوان نے ایک خصوصی کمیٹی قائم کی،وزیراعظم کا احساس پروگرام قابل ستائش ہے۔سیاستدان اپنے لوگوں کےلئے سیاست کریں ۔اگر ہم اپنے لوگوں کےلےز سیاست کریں گے تو ہماری قوم ترقی کرے گی۔
ان کا کہنا تھا کہ اعتماد بحال ہونے پر ہمارے لوگ ٹیکس بھی دیں گے۔اسٹریٹ چلڈرن کو بہتر تعلیم و تربیت فراہم کی جائے گی۔
اسپیکر کا کہنا تھا کہ خصوصی افراد کے بنیادی حقوق کا خیال رکھنا معاشرے کے ہر فرد کی ذمہ داری ہے۔
For the latest news, follow us on Twitter @Aaj_Urdu. We are also on Facebook, Instagram and YouTube.















Comments are closed on this story.