صد مملکت عارف علوی آج تین روزہ سرکاری دورے پر ترکی روانہ ہونگے

Updated 14 Aug, 2021 06:19pm 1 min read

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی ترک صدر رجب طیب اردوان کی دعوت پر آج تین روزہ سرکاری دورے پر ترکی روانہ ہو ں گے۔

دورے کے دوران دونوں ملکوں کے صدور اور استنبول میں پاک بحریہ کےلئے تیار کیے جانے والے پہلے بحری جہاز کی افتتاحی تقریب میں شرکت کریں گے۔

دونوں رہنماء دوطرفہ تعلقات پر غوراور علاقائی امور پر تبادلہ خیال کریں گے۔

صدر ڈاکٹر عارف علوی ترکی کے ذرائع ابلاغ اور نمایاں تاجروں سے بھی گفتگو کریں گے۔

پاکستان اور ترکی کے برادرانہ تعلقات مشترکہ عقیدے ،ثقافت ،تاریخ ،مثالی باہمی اعتماد اور احترام پر مبنی ہیں۔

ریڈیو پاکستان

For the latest news, follow us on Twitter @Aaj_Urdu. We are also on Facebook, Instagram and YouTube.