پاکستان کا غزنوی بیلسٹک میزائل کا کامیاب تجربہ،آئی ایس پی آر
1 min readپاکستان نے غزنوی بیلسٹک میزائل کا تجربہ کیا، جس میں ہدف کو کامیابی سے نشانہ بنایا گیا۔
https://twitter.com/i/status/1425747843407650819
انٹر سروس پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) کے مطابق غزنوی میزائل زمین سے زمین تک اپنے ہدف کو کامیابی سے نشانہ بنا سکتا ہے، میزائل تجربے کا مقصد آرمی اسٹریٹجک کمانڈ فورس کی آپریشنل تیاریوں کو یقینی بنانا تھا، تجربہ کے دوران میزائل کے تکنیکی پیرامیٹرز کو جانچا گیا۔
وزیراعظم عمران خان، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی نے تجربے کی کامیابی پر سائنس دانوں اور انجینئرز کو مبارکباد دی۔
For the latest news, follow us on Twitter @Aaj_Urdu. We are also on Facebook, Instagram and YouTube.















Comments are closed on this story.