فیصل جاوید کا جنسی جرائم کے مجرموں کوسرعام پھانسی دینے کا مطالبہ

Updated 03 Aug, 2021 04:02pm 1 min read

اسلام آباد:پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء اور سینیٹر فیصل جاوید نے جنسی جرائم کے مجرموں کو سر عام پھانسی دینے کا مطالبہ کردیا۔

حکمراں جماعت تحریک انصاف کے رہنماء اور سینیٹر سینیٹر فیصل جاوید نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کردہ بیان میں کہا کہ ایک بار پھر زور دیتے ہیں کہ بچوں سے زیادتی کرنے والوں کو سرعام پھانسی دینے پر اتفاق رائے پیدا کرنا ناگزیر ہے، بچوں اور خواتین کے ساتھ زیادتی کرنے والے انسان نہیں ،وحشی درندے ہیں، ان درندوں کو نشان عبرت بنانا چاہیئے۔

فصلے جاوید کا مزیدکہنا تھا کہ زیادتی کرنے والے مجرموں کو سرعام پھانسی دینے کیلئے قانون سازی کے ساتھ ساتھ اس قانون پر عمل درآمد، استغاثہ اورسزائیں بہت ضروری ہیں۔

For the latest news, follow us on Twitter @Aaj_Urdu. We are also on Facebook, Instagram and YouTube.