انگلینڈ نےآئی پی ایل کیلئے دورہ بنگلہ دیش ملتوی کردیا

Updated 03 Aug, 2021 10:01am 1 min read

لندن:انگلش کرکٹ بورڈ نے اپنے کھلاڑیوں کی انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل )میں شرکت کیلئے دورہ بنگلہ دیش کو غیر معینہ مدت کیلئے ملتوی کردیا ۔

انگلینڈ کی ٹیم نے ستمبر اور اکتوبر کے دوران بنگلہ دیش کا دورہ کرنا تھا،تاہم اب یہ دورہ غیر معینہ مدت کیلئے ملتوی کردیا گیا ہے۔

دورہ ملتوفی ہونے سے برطانوی کھلاڑی انڈین پریمیئر لیگ کے بقیہ میچز میں شرکت کرسکیں گے،آئی پی ایل کے بقیہ میچز متحدہ عرب امارت میں کھیلے جانے ہیں۔

For the latest news, follow us on Twitter @Aaj_Urdu. We are also on Facebook, Instagram and YouTube.