پنجاب فرانزک لیب میں ملزم ظاہرجعفر کا پولی گرافک ٹیسٹ مکمل ہوگیا

Published 30 Jul, 2021 03:23pm 1 min read

اسلام آباد:پنجاب فرانزک لیب میں نورمقدم قتل کیس کے ملزم ظاہرجعفرکاپولی گرافک ٹیسٹ مکمل ہوگیا،ٹیسٹ سے قبل ملزم بے ہوش ہونے کی ایکٹنگ کرتا رہا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پنجاب فرانزک لیب میں ملزم ظاہرجعفرکاپولی گرافک ٹیسٹ مکمل ہوگیا ہے۔

ذرائع کے مطابق ٹیسٹ سے قبل ملزم بےہوش ہونےکی ایکٹنگ کرتارہا،ٹیسٹ کے دوران ملزم مختلف حیلے بہانے کرتا رہا۔

ذرائع کے مطابق ملزم ظاہرجعفر کا پولی گرافک ٹیسٹ سائنس لیب کے ماہرین نےکیا،ٹیسٹ میں ظاہر جعفرسے20سوالوں کے جواب لئے گئے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ لیب میں واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج کا فرانزک بھی کیا گیا،ملزم کے پولی گرافک ٹیسٹ کی رپورٹ اسلام آبادپولیس کو بھجوائی جائے گی۔

پولی گرافک ٹیسٹ کے بعد پولیس ملزم ظاہر جعفر کو اسلام آباد لے کر روانہ ہوگئی۔

For the latest news, follow us on Twitter @Aaj_Urdu. We are also on Facebook, Instagram and YouTube.