'پاکستان، بحرین کے ساتھ تجارتی روابط کو فروغ دینا چاہتا ہے'
1 min readوزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ پاکستان، وزیراعظم عمران خان کے وژن کے تحت اقتصادی ترقی کے ایجنڈے پر عمل پیرا ہے۔
وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے جمعرات کے روز مانامہ میں بحرین کے ولی عہد، ڈپٹی سپریم کمانڈر اور وزیراعظم سلمان بن حمد الخلیفہ سے ملاقات کی.

ملاقات میں ان کا کہنا تھا کہ پاکستان، بحرین کے ساتھ تجارتی روابط کو فروغ دینا چاہتا ہے۔
فریقین نے بحرین میں مقیم پاکستانیوں کی فلاح و بہبود سے متعلق امور پر بھی تبادلہ خیال کیا۔
شہزادہ سلمان بن حمد الخلیفہ نے بحرین کی ترقی میں پاکستانی کمیونٹی کے کردار کی تعریف کی۔
انہوں نے بحرین کی دفاعی استعدادکار بڑھانے میں بھی پاکستان کے تعاون کو سراہا۔
بحرین کے وزیراعظم ولی عہد شہزادہ سلمان نے وزیراعظم عمران خان اور پاکستانی عوام کےلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
For the latest news, follow us on Twitter @Aaj_Urdu. We are also on Facebook, Instagram and YouTube.















Comments are closed on this story.