‘سعودی وزیر خارجہ کے دورے پر پاک سعودی سپریم کو آرڈنیشن کونسل پر خصوصی توجہ مرکوز کی گئی ہے’
1 min readسعودی عرب کے وزیرخارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان السعود کے دورے سے قبل پاکستان اور سعودی عرب کے اعلیٰ سطح کے وفود کی اسلام آباد میں ملاقات ہوئی جس میں دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
دفتر خارجہ کے ترجمان زاہد حفیظ چوہدری نے ٹویٹر پیغام میں کہا اجلاس کے دوران پاک سعودی سپریم کوآرڈینیشن کونسل پر خصوصی توجہ مرکوز کی گئی جو دو طرفہ تعلقات کے سلسلے میں تذویراتی راہنمائی کا اعلیٰ ترین فورم ہے۔
انہوں نے کہا کہ سعودی وفد کی قیادت سفیرEID-AL-THAQAFIنے کی۔
For the latest news, follow us on Twitter @Aaj_Urdu. We are also on Facebook, Instagram and YouTube.















Comments are closed on this story.