ایسا الیکشن کمیشن چاہتے ہیں جس پر تمام جماعتوں کا اعتماد ہو، فواد چودھری
1 min readوفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن ممبران کی تقرری پر حکومت اور اپوزیشن میں ڈیڈلاک کا تاثر غلط ہے، وزیراعظم آئین کے مطابق اپوزیشن لیڈر سے معاملے پر رائے لیں گے۔
فواد چودھری نے سماجی اپنے ٹویٹر پیغام میں کہا کہ ایسا الیکشن کمیشن چاہتے ہیں جس پر تمام جماعتوں کا اعتماد ہو، یہ پاکستان کے مفاد میں ہے۔ انتخابی اصلاحات، نیب قوانین پر کھلے دل سے آگے بڑھنا چاہتے ہیں، عمران خان کی جدوجہد شفاف نظام کیلئے ہے۔
فواد چودھری کا کہنا تھا کہ ہم چاہتے ہیں کہ بڑے معاملات پر پارلیمان میں اتفاق رائے پیدا ہو، سیاسی نظام کا استحکام آئین کے احترام میں پنہاں ہے، انتخابات، احتساب اور قومی سلامتی پر اتفاق رائے سیاسی نظام کو استحکام دے گا۔
For the latest news, follow us on Twitter @Aaj_Urdu. We are also on Facebook, Instagram and YouTube.















Comments are closed on this story.