"میری زندگی خطرے میں ہے"
1 min readاسلام آباد میں نور مقدم نامی لڑکی کو بے دردی سے قتل کرنے کے الزام میں گرفتار ملزم ظاہر جعفر نے کہا ہے کہ ان کی زندگی کو خطرہ ہے.
ٹوئٹرصارف اینی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر ایک ویڈیو شیئر کی جس میں دیکھا جاسکتا ہے ملزم کو عدالت میں پیشی کے بعد پولیس اہلکاروں کے گھیرے میں لےجایا جارہا ہے.
عدالت سے نکلتے وقت موقع پر موجود رپورٹرز کے قریب آتے ہوئے ملزم نے کہا "میری زندگی خطرے میں ہے".
Zahir Jaffer’s physical remand has been extended for two days. Public prosecutor Sajid Cheema told the court that a pistol has been recovered from the accused, mobile phone is yet to be recovered. While talking to the police, Zahir Jaffer said, “my life is in danger.” pic.twitter.com/ZhwfT4aiGF
— Annie (@aaminsann) July 26, 2021
پیشی کے موقع پر پبلک پراسیکیوٹر ساجد چیمہ نے عدالت کو بتایا کہ ملزم کے پاس سے پستل برآمد کرلی گئی ہے تاہم پولیس موبائل ریکور کرانے کی کوشش میں لگی ہوئی ہے.
پولیس نے بتایا کہ ملزم کے والدین اور دو گھریلو ملازمین کو جرم چھپانے کی وجہ سے ہفتے کو گرفتار کیا گیا.
عدالت نے ملزم ظاہر جعفر کے جسمانی ریمانڈ میں دو دن کی توسیع کردی.
For the latest news, follow us on Twitter @Aaj_Urdu. We are also on Facebook, Instagram and YouTube.















Comments are closed on this story.