پاکستان کاچین میں طوفانی بارشوں اور سیلاب سےجانی نقصان پرگہرے افسوس کااظہار

Published 22 Jul, 2021 07:56pm 1 min read

پاکستان نے چین کے صوبے ہنان (Henan)میں طوفانی بارشوں اور سیلاب کے باعث قیمتی انسانی زندگیوں کے نقصان پر گہرے افسوس کا اظہار کیا ہے۔

دفترخارجہ کے ترجمان زاہد حفیظ چوہدری نے ایک ٹویٹ میں سوگوار خاندانوں اور متاثرہ لوگوں سے ہمدردی کا اظہارکیا جنہیں قدرتی آفت سے پیدا ہونے والی شدید صورتحال کا سامنا ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان مشکل کی اس گھڑی میں اپنی چینی بھائیوں کی مدد کےلئے تیار ہے۔

For the latest news, follow us on Twitter @Aaj_Urdu. We are also on Facebook, Instagram and YouTube.