چین کے سفیرکا داسو بس سانحہ کی جاری تحقیقات پراظہارِ اطمینان

Published 22 Jul, 2021 07:36pm 1 min read

پاکستان میں تعینات چین کے سفیر نونگ رونگ نے داسو بس سانحہ کی جاری تحقیقات پر اطمینان کا اظہار کیا ہے۔

اسلام آباد میں وزیر داخلہ شیخ رشید احمد سے ملاقات کے دوران انہوں نے پاکستان اور چین کے درمیان تعلقات کو نقصان پہنچانے کی سازشوں کو ناکام بنانے میں وزارت داخلہ کی کوششوں کو سراہا۔

سفیر نے دو طرفہ تعلقات پر بات چیت کی اور داسو بس سانحہ کی تحقیقات جلد از جلد مکمل کرنے پر اتفاق کیا۔

فریقین نے اس عزم کا اعادہ بھی کیا کہ کسی دشمن قوت سے پاکستان اور چین کے تعلقات کو کوئی خطرہ لاحق نہیں ہو سکتا۔

وزیر داخلہ نے سانحہ میں چین کے شہریوں کی قیمتی زندگیوں کے نقصان پر دلی تعزیت کا اظہار کیا۔

ریڈیو پاکستان

For the latest news, follow us on Twitter @Aaj_Urdu. We are also on Facebook, Instagram and YouTube.