'امید ہے افغان سفیرکی بیٹی بھی جلد تحقیقات کا حصہ بنیں گی'
1 min readوفاقی وزیرداخلہ شیخ رشید احمد کا کہا ہے کہ افغان سفیر کی بیٹی کے واقعے کی تحقیقات میں ٹیکسی ڈرائیورز بے گناہ نکلے،خاتون کےبیان اور تحقیقات میں واضح فرق ہے۔ چاہتے ہیں افغان سفیرخود تحقیقات کا حصہ بنیں۔امید ہے افغان سفیرکی بیٹی بھی جلد تحقیقات کا حصہ بنیں گی۔
وفاقی وزیرداخلہ شیخ رشید احمد کی لال حویلی راولپنڈی میں پریس کانفرنس کی۔ افغان سفیرکی بیٹی کےمبینہ اغواء سے متعلق کہاکہ افغان سفیرکی بیٹی تفتیش کا حصہ بننے کےلئے پرامید ہیں۔ایک ذمہ دارملک ہونے کےناطےتمام سہولیات دینے کےلئے تیارہیں۔بچی سائبرکرائم میں تیزہے، ہمیں فراہم کیا گیا موبائل فون ڈیٹا ڈیلیٹ کرکے دیا۔
شیخ رشید نے داسوحادثے ،جوہرٹاون اور افغانستان سفیر کی بیٹی کے واقعات کی تاریخوں سے واضح کیا اورکہاکہ پاکستان اورچین کےدرمیان غلط فہمیاں پیدا کی جارہی ہیں۔
وفاقی وزیرداخلہ نےآزادکشمیرانتخابات میں تحریک انصاف کی جیت کا دعوی کرتے ہوئے کہاکہ مریم نواز عمران خان کےخلاف کمپین کررہی ہیں۔مریم نواز دھرناکاشوق رکھتی ہیں۔
For the latest news, follow us on Twitter @Aaj_Urdu. We are also on Facebook, Instagram and YouTube.















Comments are closed on this story.