لاہور: 56 مریضوں میں ڈیلٹا وائرس کی تصدیق
1 min readلاہور میں کورونا وائرس کی ڈیلٹا قسم تیزی سے پھیلنے لگی، شہر میں 56 مریضوں میں ڈیلٹا وائرس کی تصدیق ہو گئی۔
ترجمان محکمہ صحت کے مطابق لیبارٹری میں جین سیکوئنسنگ مشین کی مدد سے سیمپلز میں ڈیلٹا ویرینٹ کی تصدیق ہو گئی۔
ترجمان کے مطابق 85 مشتبہ نمونوں میں سے56میں ڈیلٹاوائرس کی تصدیق ہوچکی ہے۔شہر میں ڈیلٹا وائرس کی روک تھام کےلئےتمام ممکنہ اقدامات کیےجارہے ہیں۔کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد سے ہی اس خطرناک وائرس سے بچا جا سکتا ہے۔
ترجمان کے مطابق ویکسی نیشن ہی ڈیلٹا وائرس سے بچاؤ کا واحد حل ہے، 18 سال سے زائد عمر کے تمام افراد کورونا سے بچاؤ کی ویکسین لگوائیں۔
For the latest news, follow us on Twitter @Aaj_Urdu. We are also on Facebook, Instagram and YouTube.















Comments are closed on this story.