'سی پیک منصوبوں پر آئندہ دنوں میں کام کی رفتار مزید تیز کی جائے گی'

Published 13 Jul, 2021 08:25pm 1 min read

وفاقی وزیر منصوبہ بندی، ترقی اورخصوصی اقدامات اسد عمرنے کہاہے کہ چین پاکستان اقتصادی راہداری منصوبوں پرآئندہ دنوں میں کام کی رفتارمزید تیزکی جائے گی۔

اسلام آباد میں چین کے سفیرنانگ رانگ سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ خصوصی اقتصادی زونزکاقیام اورانہیں فعال کرنااولین ترجیحات میں شامل ہے کیونکہ اس طرح مشترکہ پیداواری منصوبے شروع کرنے اوردونوں ممالک کے درمیان کاروبارکومربوط بنانے میں مدد ملے گی۔

انہوں نے دونوں ممالک کے درمیان آئندہ دسویں مشترکہ رابطہ کمیٹی اور مشترکہ ورکنگ گروپ کے اجلاس ا وراقتصادی تعاون سے متعلق امورپرتبادلہ خیال کیا۔

چینی سفیرنے کہاکہ مشترکہ رابطہ کمیٹی سی پیک کے تحت دوطرفہ تعاون بڑھانے کاموقع فراہم کرے گی اوراس سے نئی راہیں کھلیں گی۔

ریڈیو پاکستان

For the latest news, follow us on Twitter @Aaj_Urdu. We are also on Facebook, Instagram and YouTube.