عراق: اسپتال کے کورونا وارڈ میں آتشزدگی،52 افراد ہلاک، 22زخمی
1 min readبغداد:عراق کے شہر ناصریہ میں اسپتال کے کورونا وارڈ میں آگ لگ گئی جس کے نتیجے میں 52 افراد ہلاک جبکہ 22 زخمی ہوگئے۔
حکام کے مطابق 16 افراد کو ریسکیو کر لیا گیا جبکہ 22 زخمی ہیں ،تمام زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا،جن میں سے 2افراد کی حالت نازک ہے۔
حکام کا کہنا ہے کہ کورونا وارڈ میں مزید افراد کی موجودگی کی اطلاعات ہیں جن کی تلاش جاری ہے۔
غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق آگ آکسیجن سلنڈر پھٹنے کی وجہ سے لگی آگ سول ڈیفنس فورسز نے بجھائی۔
For the latest news, follow us on Twitter @Aaj_Urdu. We are also on Facebook, Instagram and YouTube.















Comments are closed on this story.