کیوبا میں حکومت کے خلاف مظاہرے
1 min readکیوبا میں کورونا وائرس کی وباء کے دوران ضروری غذائی اشیاء کےلئے طویل قطاروں میں لگنے اور ادویات کی قلت سے تنگ آگر ہزاروں شہری کمیونسٹ حکومت کےخلاف مظاہرے کرتے ہوئے سڑکوں پر نکل آئے۔
غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق کیوبا کی حکومت نے عوام کو مظاہروں پر اکسانے کا الزام امریکا پر عائد کیا ہے۔
اطلاعات کے مطابق اچانک یہ کیوبا کے مختلف شہروں میں مظاہروں سلسلہ اچانک شروع ہوا جس میں 'آمریت مردہ باد' کے نعرے لگائے گئے.
دارالحکومت ہوانا میں پولیس نے مظاہروں کو منتشر کرنے کےلئے آنسو گیس کا استعمال بھی کیا۔
کیوبا میں موجودہ معاشی بحران اور اشیائے خورد و نوش کی قلت کے ساتھ ساتھ بجلی کی کمی جیسے مسائل کی وجہ سے عوام سراپا احتجاج ہیں۔
For the latest news, follow us on Twitter @Aaj_Urdu. We are also on Facebook, Instagram and YouTube.















Comments are closed on this story.