افغان فضائیہ کے پائلٹس طالبان کے نشانے پر، اب تک 7 قتل
1 min readترجمان طالبان سہیل شاہین نے ترک ٹی وی کو انٹرویو میں کہا کہ چھ ہفتے میں ڈیڑھ سو اضلاع پر قبضہ حملوں سے نہیں کیا جاسکتا۔ افغان فورسز رضاکارانہ ہتھیار ڈال رہی ہیں۔ ہم حملے نہیں کررہے۔
سہیل شاہین کا کہنا ہے کہ نیا نظام لانے کے لیے افغان شخصیات سے رابطے جاری ہیں، طالبان نے چند ہفتوں میں افغان فضائیہ کے سات پائلٹ قتل کردیے۔
افغان طالبان کے وفد کے سربراہ شہاب الدین دلاور کا کہنا ہے کہ چاہیں تو دو ہفتوں میں افغانستان کا کنٹرول سنبھال سکتے ہیں۔
دوسری جانب طالبان نے افغان فضائیہ کے سات پائلٹ قتل کردیئے، ترجمان کا کہنا ہے کہ یہ پائلٹ اپنے ہی لوگوں پر بم گراتے ہیں۔ افغان حکام کہتے ہیں کہ پائلٹس افغان طالبان کی ٹاپ ہٹ لسٹ پر ہیں۔
For the latest news, follow us on Twitter @Aaj_Urdu. We are also on Facebook, Instagram and YouTube.















Comments are closed on this story.