دبئی کے جبل علی پورٹ پر لنگر انداز بحری جہاز پر موجود کنٹینر میں دھماکا

Published 08 Jul, 2021 09:02am 1 min read

دبئی کے جبل علی پورٹ پر لنگر انداز بحری جہاز پر موجود کنٹینر میں دھماکا ہوا، جس کے بعد جہاز پر لدے کنٹینر میں آگ بھڑک اٹھی ،دھماکے سے قریبی عمارتوں کے شیشے ٹوٹ گئے ۔

دبئی کی مصروف ترین جبل علی پورٹ پر زوردار دھماکا ہوا ہے ، دھماکا لنگر انداز جہاز پر موجود کنٹینرمیں ہوا،جس کے بعد جہاز پرلدے کنٹینرمیں آگ لگ گئی۔

حکام کے مطابق سول ڈیفنس عملے نے آگ پر قابو پالیا، واقعے میں کسی قسم کے جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی جبکہ دھماکے کی تحقیقات جاری ہے۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق دھماکے کی آواز شہر بھر میں سنی گئی، دھماکے سے قریبی عمارتوں کے شیشے ٹوٹ گئے، آگ کے شعلے دور دور سے دکھائی دیئے۔

For the latest news, follow us on Twitter @Aaj_Urdu. We are also on Facebook, Instagram and YouTube.