طورخم بارڈر کو ہر طرح کی آمدورفت کے لئے بند کردیا گیا،وزارت داخلہ
1 min readنیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی ہدایت پر طورخم بارڈر پر ہر قسم کی آمدورفت بند کردی گئی۔
وزارت داخلہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق طورخم بارڈر پر ہر قسم کی آمدورفت بند کردی گئی ہے، امیگریشن این سی او سی کی اگلی ہدایات تک بند رہے گی۔
اس متعلق وزارت داخلہ شیخ رشید نے بھی اپنی ٹوئٹ میں کہا کہ کورونا وبا کے باعث طورخم بارڈر کو آج ہر طرح کی آمدورفت کے لئے بند کردیا گیا ہے، پاک افغان سرحد پر طورخم امیگریشن مرکزاین سی او سی کی نئی ہدایات تک بند رہے گا۔
For the latest news, follow us on Twitter @Aaj_Urdu. We are also on Facebook, Instagram and YouTube.















Comments are closed on this story.