وزیراعظم عمران خان ایک روزہ دورے پر گوادر پہنچ گئے

Published 05 Jul, 2021 02:25pm 1 min read

کوئٹہ :وزیراعظم عمران خان ایک روزہ دورے پر گوادر پہنچ گئے،وزیرِاعظم کوترقیاتی منصوبوں سےمتعلق بریف کیا جائے گا۔

وزیراعظم عمران خان گوادر فری زون،ایکسپوسینٹراور ایگریکلچرل انڈسٹریل پارک سمیت مختلف منصوبوں کا افتتاح کریں گے، 3فیکٹریز کا بھی افتتاح ہوگا۔

وزیراعظم غیر ملکی سفیروں،سرمایا کاروں اورچینی ورکرز سے خطاب کریں گے، تقریب میں گوادرمیں پانی اور بجلی کے مسائل کے حل کیلئے سولر ائیزینن اور ڈی سیلی نینں پلانٹ کے معاہدوں پر دستخط ہوں گے۔

وزیراعظم عمران خان مقامی عمائدین، طلباء اور کاروباری شخصیات سے بھی خطاب کریں گے۔

For the latest news, follow us on Twitter @Aaj_Urdu. We are also on Facebook, Instagram and YouTube.