صومالیہ میں الشباب کا حملہ، کم از کم 20 افراد ہلاک
1 min readصومالیہ میں دہشتگرد تنظیم الشباب کے حملہ سے کم از کم 20 افراد ہلاک ہوگئے۔
غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق گال مودوگ پولیس کےسربراہ محمد محمود نے بتایا ہےکہ خود کش حملے کے بعد دہشتگردوں نے اطراف میں اندھا دھند فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں 20 افراد ہلاک ہوگئے۔
دوسری جانب الشباب نے بتایا کہ اس کے حملوں میں 34 فوجی بھی مارے گئے ہیں۔
واضح رہے کہ الشباب گاہے بگاہے حفاظتی قوتوں اور شہریوں پر حملے کرتی رہتی ہے۔
صومالیہ میں انتخابی مہم جاری ہے جہاں فوج الشباب کے خلاف آپریشن بھی شروع کر رکھے ہے جن میں 300 سے قریب دہشتگرد مارے جا چکے ہیں۔
For the latest news, follow us on Twitter @Aaj_Urdu. We are also on Facebook, Instagram and YouTube.















Comments are closed on this story.