پشاور میں کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر 21 ریسٹورنٹس سیل

Published 25 Jun, 2021 11:16am 1 min read

پشاور:کورونا وائرس کے ایس او پیز کی خلاف ورزی پر ضلعی انتظامیہ پشاور متحرک ہوگئی،21 ریسٹورنٹس سیل کردئیے۔

ترجمان ضلعی انتظامیہ پشاور کے مطابق کورونا ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر رات کو کارروائی کی گئی جس میں صدر اور یونیورسٹی روڈ پر قائم 21 ریسٹورنٹس کو سیل کردیا گیا۔

ترجمان کے مطابق پابندی کے باوجود شہریوں کو اندر کھانا کھلایا جارہا تھا۔

For the latest news, follow us on Twitter @Aaj_Urdu. We are also on Facebook, Instagram and YouTube.