ملتان سلطانز کے صہیب مقصود نے پی ایس ایل6 کا ایوارڈز میلہ لوٹ لیا

Published 25 Jun, 2021 09:40am 1 min read

ابوظہبی :ملتان سلطانز کے صہیب مقصود نے پی ایس ایل 6کا ایوارڈز میلہ لوٹ لیا، 35گیندوں پر 65رنز بناکر فائنل کے ہیرو رہے۔

صہیب مقصود نے ایونٹ میں مجموعی طور پر428رنز بنائے، بہترین بلے باز کے ساتھ پلیئر آف دی ٹورنامنٹ کے بھی حقدار ٹھہرے۔

شاہنواز دھانی بہترین بولر اور ایمرجنگ پلیئرکا ایوارڈ لے اڑے، افتخار احمد بہترین فیلڈر اور محمد رضوان بہترین وکٹ کیپر قرار پائے۔

For the latest news, follow us on Twitter @Aaj_Urdu. We are also on Facebook, Instagram and YouTube.