امیتابھ بچن کے خاندانی پنڈٹ کی پولیس کے ہاتھوں پٹائی
1 min readبھارتی ریاست اتر پردیش میں پولیس نے ویک اینڈ لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی کی مزاحمت پر بولی وڈ کے لیجنڈری اداکار امیتابھ بچن کے "خاندانی پنڈت" کی درگت بنا ڈالی۔
بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق اتر پردیش کے شہر وندھیاچل کے وندھیا واسینی مندر میں تین پولیس اہلکاروں نے امیتابھ بچن کے خاندانی پنڈت امیت پانڈے کو ممندر کے باہر تشد کا نشانہ بنایا۔
سوشل میڈیا پر سامنے آنے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ پولیس اہلکار ضلع چندولی کے ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ اور ان کے اہل خانہ کو ویک اینڈ لاک ڈاؤن کے باوجود مندر میں پوجا کیلئے لے کر آئے۔
پنڈت امیت پانڈے نے اس کی مخالفت کی تو پولیس اہلکاروں نے اسے تشدد کا نشانہ بنا ڈالا۔ اس معاملے میں تاحال کوئی مقدمہ درج نہیں کیا گیا۔
For the latest news, follow us on Twitter @Aaj_Urdu. We are also on Facebook, Instagram and YouTube.















Comments are closed on this story.