قادر مندو خیل نے فردوس عاشق اعوان کیخلاف مقدمے کی درخواست دے دی

Published 20 Jun, 2021 12:36pm 1 min read

کراچی :پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنماءقادر مندو خیل نے وزیراعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان کیخلاف مقدمے کی درخواست دے دی۔

رہنما پیپلزپارٹی قادرمندوخیل نے ٹاک شومیں تھپڑ مارنے پر فردوس عاشق اعوان کخلاف کراچی کے ضلع کیماڑی کے تھانے سعید آباد میں مقدمہ درج کرنے کی درخواست جمع کرادی۔

قادر خان مندوخیل نے درخواست میں مؤقف اختیار کیا کہ فردوس عاشق اعوان نے ٹی وی شو کے دوران مجھے تھپڑ مارا،گالیاں اور دھمکیاں بھی دیں لہٰذا فردوس عاشق اعوان کیخلاف ہراسانی، قتل کی دھمکیاں اور تشدد کرنے کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا جائے۔

درخواست میں کہا گیا کہ قانون کے سیکشن 179 سی آر پی سے کے تحت وہ ملک کے کسی بھی حصے میں مقدمہ دائر کرسکتے ہیں،درخواست گزار درخواست کے ساتھ ویڈیو شواہد بھی منسلک کئے ہیں۔

For the latest news, follow us on Twitter @Aaj_Urdu. We are also on Facebook, Instagram and YouTube.