ابراہیم رئیسی ایران کے نئے صدر منتخب
1 min readسخت گیر رہنما ابراہیم رئیسی نے ایرانی انتخابات کا معرکہ جیت لیا ہے۔ ایرانی میڈیا کے مطابق ابراہیم رئیسی ایران کے نئے صدر منتخب ہوگئےہیں۔
موجودہ صدر حسن روحانی نے بھی نئے صدر کا نام لئے بغیر مبارکباد پیش کی اور کہا ان کی کامیابی پر باضابطہ طور سے مبارکباد کا پیغام بعد میں جاری کروں گا۔ دیگر صدارتی امیدواروں نے بھی مبارکباد دی۔
ساٹھ سالہ ابراہیم رئیسی نے سنہ 1979 کے انقلاب ایرن کے فوراً بعد ہی اہم عہدوں پر کام کیا ہے۔ سنہ 2019 سے ابراہیم رئیسی عدلیہ کے سربراہ کی حیثیت سے خدمات انجام دے رہے تھے۔
ابراہیم رئیسی اگست میں ایران کے آٹھویں صدر کی حیثیت سے منصب سنبھالیں گے۔
For the latest news, follow us on Twitter @Aaj_Urdu. We are also on Facebook, Instagram and YouTube.















Comments are closed on this story.