بھارتی اداکارہ کی سالگرہ پر چھاپہ، منشیات سمیت گرفتار
1 min readبھارتی ریاست مہاراشٹرا کی پولیس نے معروف اداکارہ کو ان کے دوست کو منشیات سمیت گرفتار کرلیا ہے۔
مہارشٹرا پولیس نے پیر کے روز تلنگانہ فلم انڈسٹری سے تعلق رکھنے والی اداکارہ کی نجی ہوٹل میں جاری سالگرہ پر چھاپہ مارا۔
گرفتاری کے موقع پر اداکارہ کی شناخت کو خفیہ رکھا گیا ہے۔ پولیس نے کارروائی کے دوران اداکارہ کے ایک دوست کو بھی گرفتار کیا ہے ۔
بعد ازاں اداکارہ اور اُن کے دوست کو ضمانت پر رہا کردیا گیا۔ پولیس نے اداکارہ اور دوست کے خلاف منشیات اور دیگر دفعات کے تحت مقدمہ درج کرلیا۔
پولیس ذرائع نے بتایا کہ جے ڈبلیو میرٹھ نامی ہوٹل میں اداکارہ کی سالگرہ کی تقریب جاری تھی، جس کے دوران چھاپہ مارا گیا۔ اُن کے دوست کے قبضے سے ایک گرام چرس بھی برآمد ہوئی جبکہ میڈیکل رپورٹ میں منشیات کا استعمال بھی ثابت ہوگیا۔
For the latest news, follow us on Twitter @Aaj_Urdu. We are also on Facebook, Instagram and YouTube.















Comments are closed on this story.