پھانسی کے بعد سابق جاپانی وزیراعظم کی باقیات کہاں پھینکی گئیں؟
1 min readدوسری عالمی جنگ کے دوران جاپانی وزیراعظم ہدیکی توجو کی کو جنگی جرائم کا مرتکب قرار دے کر پھانسی دیدی گئی تھی، تاہم ان کی باقیات کا مقام ایک معمہ تھا۔
لیکن امریکی فوج کی خفیہ دستاویزات کے ذریعے اس سوال کا جواب بھی مل گیا ہے۔ جن میں بتایا گیا ہے کہ امریکی بندرگاہ پرل ہاربر پر حملے کے ماسٹر مائنڈ کہلانے والے جاپانی وزیراعظم توجو کی راکھ کو ایک امریکی جنگی طیارے کے ذریعے بحرالکاہل میں پھینکا گیا تھا۔
امریکی خفیہ دستاویزات کے مطابق توجو کی باقیات کو ایک انتہائی خفیہ مشن کے ذریعے جاپانی شہر یوکوہاما کے ساحل سے تین میل دور سمندر میں گرایا گیا تھا۔ یہ بات اہم ہے کہ توجو کے علاوہ چھ دیگر جاپانی حکام کو 1948 میں کرسمس سے عین قبل جنگی جرائم کے الزامات کے تحت پھانسی دی گئی تھی۔
انتہائی قوم پرست جاپانی توجو کی موت کو شہادت میں ڈھال کر ہمیشہ کیلئے یادگار بنانے کے درپے تھے۔ یہ دریافت جاپانی تاریخ کے ایک تکلیف دہ باب کو جزوی طور پر بند کر رہی ہے۔
For the latest news, follow us on Twitter @Aaj_Urdu. We are also on Facebook, Instagram and YouTube.















Comments are closed on this story.