اسلام آباد یونائیٹڈ کیخلاف جیت، لاہور قلندر کا پوائنٹس ٹیبل پر پہلا نمبر

Published 10 Jun, 2021 09:44am 1 min read

ابوظہبی :اسلام آباد یونائیٹڈ کیخلاف جیت کے بعد لاہور قلندر پوائنٹس ٹیبل پر پہلے نمبر پر آگئی ہے۔

ابوظہبی کے شیخ رید اسٹیڈیم میں پاکستان سپرلیگ 6 کے دوسرے مرحلے کا آغاز ہوچکا ہے،گزشتہ روز اسلام آباد یونائیٹڈ اور لاہور قلندرز کے درمیان میچ کھیلا گیا تھا۔

لاہور قلندرز نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد اسلام آباد یونائیٹڈ کو 5وکٹوں سے شکست دی تھی۔

اسلام آباد یونائیٹڈ کیخلاف جیت کے بعد لاہور قلندر پوائنٹس ٹیبل پر پہلے نمبر پر آگئی،8پوائنٹس کے ساتھ لاہور کی ٹیم پہلے نمبر پر موجود ہے جبکہ اسلام آباد کی ٹیم 6پوائنٹس کے ساتھ چوتھے نمبر پر چلی گئی ہے۔

اس کے علاوہ کراچی کنگز اور پشاور زلمی چھ ،چھ پوائنٹس کے ساتھ بالترتیب تیسرے اور چوتھے نمبر پر ہیں جبکہ ملتان سلطانز پانچویں اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیم آخری نمبر پر ہے۔

For the latest news, follow us on Twitter @Aaj_Urdu. We are also on Facebook, Instagram and YouTube.