نوازشریف کی جائیداد نیلامی سے متعلق 3 درخواستیں مسترد

Published 09 Jun, 2021 02:07pm 1 min read

اسلام آباد :احتساب عدالت نے سابق وزیراعظم نوازشریف کی جائیداد نیلامی سے متعلق درخواستوں پر محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے 3 درخواستیں مسترد کردیں ۔

اسلام آباد کی احتساب عدالت کے جج اصغر علی نے مسلم لیگ ن کے قائد نوازشریف کی جائیداد نیلامی سے متعلق درخواستوں پر محفوظ فیصلہ سنایا ۔

عدالت نے نوازشریف کی جائیداد نیلامی سے متعلق 3درخواستیں مسترد کردی۔

درخواستیں اشرف ملک،اسلم عزیز،اقبال برکت کی جانب سے دائرکی گئیں تھیں جبکہ احتساب عدالت میں دیگر درخواستوں پر سماعت 16 جون کو ہو گی ۔

For the latest news, follow us on Twitter @Aaj_Urdu. We are also on Facebook, Instagram and YouTube.