صدر مملکت عارف علوی کا گھوٹکی ٹرین حادثے پر افسوس کا اظہار

Published 07 Jun, 2021 10:52am 1 min read

اسلام آباد:صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے گھوٹکی ٹرین حادثے پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے گھوٹکی میں پیش آنے والے ٹرین حادثے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پرگہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔

عارف علوی نے اہل خانہ سے اظہارِ ہمدردی اور جاں بحق افراد کیلئے دعائے مغفرت کی۔

صدر مملکت نے کہا کہ اللہ تعالیٰ جاں بحق افراد کی مغفرت فرمائے اوراہل خانہ کو صبر جمیل عطا فرمائے۔

For the latest news, follow us on Twitter @Aaj_Urdu. We are also on Facebook, Instagram and YouTube.