کے الیکٹرک کیلئے بجلی کی قیمتوں میں اضافہ
1 min readکے الیکٹرک کے لئے بجلی کی قیمتوں ردوبدل کیا گیا ہے، جس کے مطابق چار ماہ کے لئے بجلی کی قیمت میں اضافہ جب کہ تین ماہ کے لئے سستی کی گئی ہے، ماہانہ فیول چارجز ایڈجسٹمنٹ کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔
نوٹیفیکیشن کے مطابق جولائی دوہزار بیس کے ایف سی اے کی مد میں تہتر پیسے، اگست کیلئے اکتیس پیسے اور ستمبر کیلئے اکہتر پیسے فی یونٹ اضافہ کیا گیا ہے، جبکہ دسمبر دو ہزار بیس کے ایف سی اے کی مد میں پچاس پیسے فی یونٹ اضافہ کیاگیا۔
اس کا اطلاق کے الیکٹرک کے تمام صارفین ماسوائے لائف لائن صارفین پر ہوگا۔
For the latest news, follow us on Twitter @Aaj_Urdu. We are also on Facebook, Instagram and YouTube.















Comments are closed on this story.