اسلام آباد میں نامعلوم افراد کا صحافی اسد طور پر تشدد، اسپتال منتقل

Published 26 May, 2021 09:28am 1 min read

اسلام آباد میں نامعلوم افراد نے صحافی اسد طورپر گھرمیں گھس کربہیمانہ تشدد کیا،صحافی کوزخمی حالت میں اسپتال منتقل کردیا گیا۔

آزادی صحافت پرایک اوربڑا حملہ کیا گیا ہے، اسلام آباد میں آج نیوزکے پروڈیوسراسد طورکے گھر نامعلوم افراد نےگھس کرحملہ کرکے تشدد کا نشانہ بنایا،اسد طورکوزخمی حالت میں پمزاسپتال اسلام آباد میں منتقل کردیا گیا ۔

ذرائع کے مطابق اسد طورپرحالت خطرے سے باہر ہےتاہم پولیس پارٹی اورحکام بالاموقع پرپہنچ گئے۔

وفاقی وزیراطلاعات فواد چوہدری کا صحافی اسد طورپرحملے کا نوٹس

دوسری جانب وفاقی وزیراطلاعات ونشریات فواد چوہدری نے صحافی اسد طورپرحملے کا نوٹس لے لیا اورایس ایس پی اسلام آباد کوفوری تحقیقات کی ہدایات جاری کردیں۔

For the latest news, follow us on Twitter @Aaj_Urdu. We are also on Facebook, Instagram and YouTube.