فلسطینیوں کے حق میں رائے عامہ ہموار کرنے پر سوشل میڈیا کی تعریف
1 min readوزیراعظم عمران خان نے کہاہے کہ عالمی رائے عامہ میں تبدیلی سے مظلوم فلسطینیوں کو یکساں حقوق دینے کے بارے میں اسرائیل پردباؤ بڑھے گا۔
اسرائیلی جارحیت کے خلاف فلسطینی عوام سے اظہاریکجہتی کرتے ہوئے ایک ویڈیو پیغام میں انہوں نے کہا کہ سوشل میڈیا نے رائے عامہ تبدیل کرنے میں قابل تعریف کردار ادا کیا ہے اور اب مغربی ممالک میں بھی فلسطینیوں کے حق میں آوازیں اٹھ رہی ہیں۔
وزیراعظم نے کہاکہ رائے عامہ کی تبدیلی کے نتیجے میں پہلی مرتبہ ہے کہ مغربی ممالک کو بھی اسرائیلی مظالم کا احساس ہوا ہے۔
عمران خان نے کہاکہ مغرب کے اخبارات اس پرتنقیدکررہے ہیں، ان کامیڈیااس کے خلاف بول رہاہے اور انکے سیاستدان بھی ظالمانہ اسرائیلی کارروائیوں کے خلاف اٹھ کھڑے ہوئے ہیں جبکہ میں سمجھتا تھا کہ امریکا اور مغرب میں کبھی ایسا نہیں ہوگا۔
For the latest news, follow us on Twitter @Aaj_Urdu. We are also on Facebook, Instagram and YouTube.















Comments are closed on this story.