پاکستان اور ترکی کا فلسطینیوں پر اسرائیلی ظلم و ستم کیخلاف مشترکہ طور پر آواز اُٹھانے کا فیصلہ

Published 18 May, 2021 09:35pm 1 min read

پاکستان اور ترکی نے فلسطینیوں پر اسرائیلی ظلم و ستم کے خلاف مشترکہ طور پر آواز اٹھانے کا فیصلہ کرلیا۔

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اور ان کے ترک ہم منصب میولوٹ کیوُسوگلو نے منگل کے روز انقرہ میں ایک ملاقات کے دوران نہتے فلسطینیوں پر اسرائیلی جارحیت اور ان کے گھروں سے زبردستی بے دخلی کی شدید مذمت کی۔

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ہم اپنے فلسطینی بھائیوں کو تنہا نہیں چھوڑیں گے۔

انہوں نے کہا کہ رمضان المبارک اور عیدالفطر کے دوران فلسطینیوں پر اسرائیلی گولہ باری اور بربریت پر پوری امت مسلمہ صدمہ کی حالت میں ہے۔

ترک وزیر خارجہ نے وزرائے خارجہ کی سطح کی او آئی سی ایگزیکٹو کمیٹی کے اجلاس میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کے خطاب اور پاکستان کی طرف سے مظلوم فلسطینیوں کی مستقل اور زبردست حمایت کی تعریف کی۔

ریڈیو پاکستان

For the latest news, follow us on Twitter @Aaj_Urdu. We are also on Facebook, Instagram and YouTube.