'نہتے فلسطینیوں پر اسرائیلی بمباری انسانیت پر حملہ ہے'
1 min readپارلیمنٹ کی کشمیر کمیٹی کے چیئرمین شہریار خان آفریدی کہتے ہیں نہتے فلسطینیوں پر اسرائیلی بمباری انسانیت پر حملہ ہے۔
بدھ گوایک ٹویٹ میں انہوں نے غزہ کے دلخراش مناظر پر تشویش ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیلی بربریت گونگی اور بہری دنیا کو جگانے کےلئےکافی ہے۔
شہریار آفریدی نے افسوس ظاہر کیا کہ اسرائیل نے فلسطینیوں پر حملے کےلئے رمضان کے مقدس مہینے کا انتخاب کیا۔
دوسری جانب پاکستان میں فلسطینی سفیر احمد امین نے فلسطینی عوام کے ساتھ کھڑے ہونے پر پاکستان کا شکریہ ادا کیا۔
For the latest news, follow us on Twitter @Aaj_Urdu. We are also on Facebook, Instagram and YouTube.















Comments are closed on this story.