فواد چوہدری نے عید کی چھٹیوں پر عوام سے گھروں پر رہنے کی اپیل کردی

Updated 12 May, 2021 02:00pm 1 min read

اسلام آباد:وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات فواد چوہدری نے عید کی چھٹیوں پر عوام سے گھروں پر رہنے کی اپیل کردی۔

وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کا کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد کے حوالے سے اپنے ایک ویڈیو پیغام میں کہنا ہے ہم نے اپنے ہمسایہ ملک میں کورونا کی تباہی دیکھی ہے، پاکستان میں بھی کورونا کیسز میں مسلسل اضافہ ہوا ہے، کورونا کی صورتحال کے باعث حکومت نے 8 مئی سے 16 مئی تک عید کی طویل چھٹیاں دی ہیں۔

فواد چوہدری نے کہا کہ عید کی چھٹیوں کے دوران کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد سے ہی کورونا کے پھیلاؤ سے بچ سکیں گے، اس بار اپنے آپ کو، دوستوں، رشتہ داروں اور گھر والوں کو محفوظ رکھنے کیلئے گھر پر رہیں، عوام کے تعاون سے ہی کورونا وبا ءسے جان چھڑا سکتے ہیں ۔

For the latest news, follow us on Twitter @Aaj_Urdu. We are also on Facebook, Instagram and YouTube.