'شہری وباء کے دوران بلا ضرورت گھروں سے باہر نہ نکلیں'
1 min readوزیرصحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد کہتی ہیں کورونا کی صورتحال تشویشناک ہے۔ شہری وباءکے دوران بلا ضرورت گھروں سے باہر نہ نکلیں۔
کلین اینڈ گرین لاہور کے تحت شوکت خانم اسپتال کے سبزہ زار میں وزیرصحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد نے پودا لگایا۔
وزیر صحت کہتی ہیں شجرکاری صحتمند زندگی کی ضمانت ہے۔برسات کے موسم میں بڑے پیمانے پر شجرکاری مہم کی جائے گی۔
ڈاکٹریاسمین راشد نے کہا شہری کورونا وباء کے دوران احتیاط کریں اور بلا ضرورت گھروں سے باہر نہ نکلیں۔ماسک پہنیں اور سماجی فاصلوں کا خیال رکھا جائے۔
انہوں نے کہا عید کی چھٹیوں کے دوران دو روز ویکسینیشن سینڑز بند رہیں گے لیکن عید کے بعد تیسرے روز سے 24 گھنٹے سروس مہیا کی جائے گی۔
For the latest news, follow us on Twitter @Aaj_Urdu. We are also on Facebook, Instagram and YouTube.















Comments are closed on this story.