وزیراعلیٰ پنجاب کا جیلوں میں بند قیدیوں کی سزا میں 2 ماہ کی معافی کا اعلان

Published 10 May, 2021 12:14pm 1 min read

لاہور:وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے عید الفطر کے موقع پر جیلوں میں بند قیدیوں کی سزا میں 2 ماہ کی معافی کا اعلان کر دیا۔ سینکڑوں قیدی عیدالفطر اپنے گھروں میں اہل خانہ کے ساتھ منا سکیں گے۔

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے قیدیوں کیلئے بڑا اعلان کردیا، جیلوں میں بند قیدیوں کی 2ماہ کی سزا معاف کردی گئی، سزاؤں میں 2 ماہ کی معافی سے سینکڑوں قیدیوں کی عید الفطر کے موقع پر رہائی ممکن ہوسکے گی۔

عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ فرسودہ جیل مینول کو وقت کے نئے تقاضوں کے مطابق تبدیل کیا جائے گا ،تبدیلی سے قیدیوں کی زندگیوں میں آسانیاں لائیں گے۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے مزید کہا کہ قیدی بھی انسان ہیں، حکومت قیدیوں کو بنیادی حقوق دینے کیلئے پرعزم ہے۔

For the latest news, follow us on Twitter @Aaj_Urdu. We are also on Facebook, Instagram and YouTube.