اسرائیلی فوجیوں نے 16 سالہ فلسطینی بچے کو شہید کر دیا

Published 06 May, 2021 09:58pm 1 min read

اسرائیلی فوجیوں نے مقبوضہ دریائے اردن کے مغربی کنارے کے شہر نابلوس پر دھاوا بول دیا جس کے نتیجے میں 16 سالہ فلسطینی بچہ شہید ہوگیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق فلسطین ہلال احمر کی طرف سے جاری کئے گئے تحریری بیان کے مطابق نابلوس کے علاقے اودالا میں اسرائیلی فوجیوں کی طرف سے شہید کئے گئے 16 سالہ فلسطینی بچے کی لاش وصول کر لی گئی ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ علاقے میں جھڑپوں کے دوران اسرائیلی فوجیوں کی طرف سے اصلی گولیوں سے مداخلت کے نتیجے میں ایک فلسطینی نوجوان زخمی ہوگیا جسے ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

فلسطینی وزارت صحت کی طرف سے جاری کئے گئے تحریری بیان میں بھی اودالا میں ایک فلسطینی نوجوان کی شہادت کی تصدیق کی گئی ہے تاہم شہید کی شناخت کے بارے میں کوئی معلومات فراہم نہیں کی گئیں۔

For the latest news, follow us on Twitter @Aaj_Urdu. We are also on Facebook, Instagram and YouTube.