اثاثہ جات کیس میں خواجہ آصف کے جوڈیشل ریمانڈ میں 20 مئی تک توسیع

Updated 06 May, 2021 11:42am 1 min read

لاہور :احتساب عدالت نے آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں مسلم لیگ (ن)کے رہنما ءخواجہ آصف کے جوڈیشل ریمانڈ میں 20مئی تک توسیع کردی۔

مسلم لیگ نون کے رہنما خواجہ آصف کیخلاف آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس کی سماعت احتساب عدالت کے ڈیوٹی جج اسد علی نے کی۔

جیل حکام نے خواجہ آصف کو عدالت کے روبرو پیش کیا اور ان کی حاضری مکمل کروائی جبکہ مستقل جج تعینات نہ ہونے کی وجہ سے کیس پر مزید کارروائی نہ ہوسکی۔

عدالت نے لیگی رہنما خواجہ آصف کے جوڈیشل ریمانڈ میں توسیع کرتے ہوئے کیس کی سماعت 20 مئی تک ملتوی کردی۔

For the latest news, follow us on Twitter @Aaj_Urdu. We are also on Facebook, Instagram and YouTube.